Kashti pe Bojh Hun Main
یہی کہا تھا نا تونے کشتی پے بوجھ ہوں میں
نظریں نا پھیر مجھے ڈوبتا بھی دیکھ
Yehi Kaha Tha Na Tunay Kashti Pe Bojh Hun Main
Nazrein Na Pheir Mujhe Doobta Bhi Dekh.
جب خزاں آئے تو پتّے نہ ثمر بچتا ھے خالی جھولی لیے ویران شجر بچتا ھے
نکتہ چِیں! ، ، شوق سے دن رات میرے عیب نکال کیونکہ جب عیب نکل جائیں ، ھنر بچتا ھے
سارے ڈر بس اسی ڈر سے ھیں کہ کھو جائے نہ یار یار کھو جائے تو پھر کونسا ڈر بچتا ھے
روز پتھراؤ بہت کرتے ھیں دُنیا والے روز مر مر کے میرا خواب نگر بچتا ھے غم وہ رستہ ھے کہ شب بھر اسے طے کرنے کے بعد صبح دیکھیں تو اتنا ھی سفر بچتا ھے بس یہی سوچ کے آیا ہوں تری چوکھٹ پر دربدر ھونے کے بعد اک یہی در بچتا ھے اب مرے عیب زدہ شہر کے شر سے ، صاحب! شاذ و نادر ھی کوئی اھل ھنر بچتا ھے عشق وہ علمِ ریاضی ھے کہ جس میں" * گُرو *"! دو سے جب ایک نکالیں تو صفر بچتا ھے
Judai Mout Hai Jana Is best website for lover urdu and roman english best poetry website with images Best of "Urdu Sad Poetry" "Love Poetry" "Romantic Poetry"
Designed by OddThemes | Distributed by Gooyaabi Templates